اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کیوں نہیں دے رہے؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر ملک کے حالات خراب ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ لانگ مارچ کی تاریخ مانگ رہے ہیں لیکن خان صاحب کو لانگ مارچ کے رسک کا پتہ ہے، اس لیے وہ لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد عدم استحکام ہو گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کب ہوگا؟کسی کو تاریخ نہیں بتاوں گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  میں عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کو ختم کر دیا جائے یا بڑے کیسز نیب سے لے کر ایف آئی اے کے سپرد کر دیے جائیں، لیکن میری بات نہیں مانی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہوگا؟ کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے لیکن لانگ مارچ کی تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.