بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری

ملک کے 10 بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے منہگی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، کوئٹہ بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت 98 روپے سے 100 روپے تک ہے، فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے تک پہنچ گئی۔

خضدار97، سرگودھا 96، سکھر98، لاڑکانہ95، بنوں میں چینی 95 روپے فی تک فروحت ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.