جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مصر: کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 20 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث دور دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.