قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرہ جانب گل محمد کی پکار پر آرمی چیف کی ہدایت پر گاؤں فتح علی بلیدی میں پاک فوج کے جوان امدادی سامان لے کر پہنچ گئے۔
سیلاب متاثرہ جانب گل نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر جانب گل کے گاؤں فتح علی بلیدی میں پاک فوج کے جوان امدادی سامان لے کر پہنچے۔
آرمی کے جوانوں نے گاؤں کے تقریباً دو سو افراد کیلئے گرم ملبوسات، 50 ٹینٹس، 100 راشن بیگز اور 50 کمبل بھی تقسیم کیے۔
گاؤں فتح علی بلیدی میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین نے 121 افراد کا چیک اپ کیا اور ادویات بھی فراہم کیں۔
Comments are closed.