بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر بلدیاتی انتخابات 3 مہینے کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

خط میں سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن 3 ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث متعلقہ پولیس فورس فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 5,000 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 5 ہزار میں 1,305 انتہائی حساس 3688 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے، 22 ہزار 507 کی نفری فراہم کر سکتے ہیں، 16ہزار 786 کی کمی کا سامنا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سیلاب متاثرین کراچی کے مختلف اضلاع کے ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر ہیں، ملیر کے جن اسکولوں میں سیلاب متاثرین ہیں وہ مجوزہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.