بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب، جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے ہیں۔

نادرا نے بینش آفریدی کی شہریت سے متعلق رپورٹ جمع کروادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ بینش آفریدی پاکستانی شہری اور دہری شہریت کی حامل ہیں۔

عدالت نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے 4 صفحات کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.