کھانے پینے کی اشیاء میں کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ساتھ کی جانے والی دھوکا دہی ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی۔
بھارت میں سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ایک صارف نے مشہور برانڈ کی چپس کی دھوکا دہی کا شکار ہونے کے بعد اسے دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
ایک صارف نے چپس پیکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کالج جاتے ہوئے میں نے 10 روپے والا پیکٹ اٹھایا جسے کھولنے پر اس کے اندر صرف 5 چپس تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس صارف کے ساتھ ہونے والی دھوکا دہی پر انٹرنیٹ پر کئی لوگوں نے اس سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنا ردعمل بھی دیا۔
ایک شخص نے لکھا کہ دکاندار کے پاس جب کسی کو دینے کے لیے 2 روپے نہ ہوں تو انہیں ایک چپس دے دینا چاہیے۔
انٹرنیٹ پر ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے بھی اپنے ساتھ ہونے والا ایسا کچھ واقعہ یاد ہے جبکہ ایک مزید صارف نے لکھا کہ آپ نے پیسے ہوا کے دیے چپس تو بس اسے مکمل کرنے کے لیے تھے۔
Comments are closed.