بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیپیٹل ہل حملہ، ٹرمپ کو محکمہ انصاف کے حوالے کرنے سے متعلق آخری سماعت نامکمل

مجرمانہ طرز عمل پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی محکمہ انصاف کے حوالے کرنے سے متعلق کمیٹی کی نویں اور ممکنہ طور پر آخری سماعت نامکمل رہی۔

پینل کے کچھ اراکین سمیت کئی لوگوں نے ٹرمپ کو امریکی محکمہ انصاف کے حوالے کرنے کے اقدام پر زور دیا تھا۔

اس کی بجائے سابق صدر ٹرمپ کو کمیٹی کے سامنے گواہی کیلئے پیش کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا، اقدام کا مقصد ایک علامتی عمل کو دوسرے کیلئے بدلنا تھا۔

امریکی کیپیٹل ہل پر 6 جنوری 2021 کے حملے سے متعلق جرائم کیلئے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کانگریس کی بجائے محکمہ انصاف پر منحصر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.