بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کی منظوری مودی کی ’ہاں‘ سے مشروط

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کو پاکستان بھیجنےکا خواہاں ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کو اگلے سال ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کی سالانہ میٹنگ 18 اکتوبر کو ہوگی جس میں اس حوالے سے بات چیت کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ کی کپتانی میں آخری مرتبہ بھارت نے سال 2006-2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.