بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

براڈ شیٹ انکوائری کیس: سابق چیئرمین نیب FIA میں طلب

براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین نوید احسن کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے لیگل کنسلٹنٹ نیب احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نیب کے سابق افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔

لندن براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق…

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل ان دونوں افراد کو 11 اکتوبر اور 12 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں افسران اب تک انکوائری میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010ء میں رجسٹرڈ ہوا تھا، جبکہ اپریل 2021ء میں یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.