بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھائی لینڈ کے وفد کا تخت بھائی میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کا دورہ

تھائی لینڈ کے 130 رکنی وفد نے خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں بدھ مت کے تاریخی و مذہبی مقامات کا دورہ کیا ہے۔

وفد نے تخت بھائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر رسومات ادا کیں۔

‎وفدنے مذہبی و تاریخی مقامات کی حفاظت اور اچھی دیکھ بھال پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر تھائی لینڈ کے وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک اہم ملک ہے، ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بیرونِ ملک سے پاکستان آتے ہیں۔

تھائی لینڈ وفد کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے زائرین کی آمد عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ تخت بھائی میں قائم بدھ مت کا مذہبی مقام دنیا کی سب سے بڑی قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے۔

تخت بھائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا جو برِصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.