بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے امریکی ایما پر سی پیک پر کام روکا، حافظ حمد اللّٰہ

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکی ایما پر سی پیک پر کام روکا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن، الیکشن نہیں سلیکشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں آئینی طریقے سے عمران حکومت کا خاتمہ ہوا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے مجھے امریکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، یہ سائفر کے چکر میں قوم کو بےوقوف بنانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں لیکن پنجاب، کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی جیت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.