بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بااختیار یا بے اختیار وزیراعظم؟َ عمران خان کے بدلتے بیانات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے باہر آکر بے اختیار وزیراعظم ہونے کا اعتراف کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب میری حکومت تھی، میں نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا،

وزیراعظم تھے تو دو ٹوک انداز میں کہا تھا کوئی بھی فیصلہ ان سے پوچھے بغیر نہیں ہوتا، نو کانفیڈنس میں نکالے گئے تو اپنی لاچاری کا اظہار شروع کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ  ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، یہ بھی کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حکومت ملی تو نہیں لوں گا، مگر یہی بات تو عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے بھی کیا کرتے تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کہا کرتے تھے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم بننا نہیں چاہتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.