بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم آدھے سے زائد زرمبادلہ ذخائر کھوچکے ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم آدھے سے زائد زرمبادلہ ذخائر کھوچکے ہیں۔ 

اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 300 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آدھے سے زیادہ ذخائر کھو چکے ہیں، جو عدم اعتماد کے وقت خزانے میں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحران بدستور گہرا ہوتا جا رہا ہے، حکومت اپنے بدعنوانی کے مقدمات کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 34 کروڑ ڈالر کم ہوگئے، ذخائر 7 اکتوبر تک 13 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.