بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ایئرپورٹ پر K الیکٹرک سے بجلی کی فراہمی معطل، حکام سی اے اے

کراچی ایئرپورٹ پر بھی کے الیکٹرک سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کے مطابق جنریٹرز چلاکر کراچی ایئرپورٹ کی لائٹس آن رکھی گئی ہیں، بجلی بریک ڈاؤن سے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ بھی متاثر ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےتمام ایریاز کو جنریٹر سے بجلی کی فراہمی جاری ہے، جنریٹر کے ذریعے مسافروں کی بورڈنگ اور چیک ان جاری ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کے الیکٹرک حکام عدالت میں پیش ہو گئے۔

سی اے  اے حکام کا بتانا ہے کہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ایئرپورٹ پر غیر ضروری بجلی لائٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کے الیکٹرک حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے الیکٹرک کی وجہ سے بند نہیں ہے، پورے ملک کا نظام بیٹھا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.