بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے جنید صفدر کو روک لیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے لندن دفتر کے باہر بدنظمی کا واقعہ رونما ہوا۔

مریم نواز کی برطانیہ آمد پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے جنید صفدر کو روک لیا۔

جنید صفدر اور پی ٹی آئی حامیوں کے درمیان بات چیت کے دوران نواز شریف کی سیکیورٹی والے پہنچ گئے۔

سیکیورٹی گارڈز نے پی ٹی آئی سپورٹرز کو جنید صفدر سے دور کرنے کی کوشش کی۔

واقعے پر لندن پولیس طلب کرلی گئی، احتجاج کرنے والے بدستور حسن نواز کے دفتر کے باہر موجود رہے۔

اس سے قبل نواز شریف کی قیادت میں مریم نواز اور دیگر رہنما حسن نواز کے دفتر سے باہر نکلے اور سیکیورٹی حصار میں گاڑی میں بیٹھ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.