آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔
شدید موسمی نظام کے تحت اگلے دو دنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
بارشوں سے ریاست وکٹوریہ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، مقامی حکام نے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو تین دن کے لیے ضروری سامان ذخیرہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سیلابی صورتحال سے ان علاقوں کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھی شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ہے۔
Comments are closed.