بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرٹلری میدان تھانہ کے مال خانے سے پونے تین کروڑ روپے کی چوری کا مقدمہ درج

آرٹلری میدان تھانہ کراچی کے مال خانے میں پونے تین کروڑ روپے کی چوری کے معاملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں ہیڈ محرر عبداللّٰہ تفتیشی افسر گوہر محمود اور ڈیوٹی گارڈ نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق 2 فروری کو داؤد پوتہ روڈ پر ایک واردات ہوئی، اس واردات میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم ایک سنار سے چھینی گئی۔

مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کارروائی میں 2 کروڑ 7 لاکھ 75 روپے برآمد کرلیے گئے۔ مال خانے میں رکھی ہوئی رقم گزشتہ روز غائب ہونے کی اطلاع ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.