بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: سینٹرل جیل میں لائبریری کا افتتاح کردیا گیا

سینٹرل جیل میں معاون خصوصی جیل خانہ جات شفیع اللہ خان اور آئی جی جیل خانہ نے قیدیوں کے لیے لائبریری کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل قوانین میں اصلاحات لا رہے ہیں، محکمہ جیل خانہ جات میں فنڈز کی کمی ہے۔

معاون خصوصی جیل خانہ کا کہنا ہے کہ جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی ہے فنڈز روک دیے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن کے مطابق بنوں جیل حملے کے بعد جیلوں میں قیدیوں کی گنجائش بڑھائی ہے۔

خیبر پختو نخوا کی جیلوں میں 15 ہزار قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش 13 ہزار کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں قیدیوں کو لکڑی، ماربل، چمڑے سے اشیاء بنانے کی تربیت دے رہے ہیں۔ قیدیوں کو ہنر سکھانے کا مقصد ان کو جرائم سے دور کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.