موسم سرما میں سندھ میں گیس سپلائی کی حکمت عملی کے ردِعمل میں حکومت نے سوئی سدرن کو کھانا پکانے کے اوقات کے دوران ہر صورت گیس فراہمی کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح سردی میں کھانے کے اوقات میں گیس بندش قبول نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی جانب سے منصوبہ بندی جاری ہے۔
دوسری جانب سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر سے 18 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کی بات افواہ ہے۔
ذرائع سوئی سدرن کے مطابق منصوبہ بندی کر لی گئی تھی لیکن اسے مؤخر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.