بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: مزید 55 کورونا کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کورونا وائرس کی موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان میں مزید صرف 55 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 620 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 73 ہزار 81 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 9 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 6 لاکھ 38 ہزار 383 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.