بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشترپارک میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے شاہ عبدالحق قادری کا خطاب

جماعت اہلسنت پاکستان کے تحت نشترپارک میں میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے علامہ شاہ عبدالحق قادری، مولانا کوکب اوکاڑوی، حاجی حنیف طیب، ثروت قادری اور بلال قادری نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں سربراہ جماعت اہلسنت پاکستان شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ بچپن سےخواہش رہی تمام علماء کو ایک ساتھ جمع کروں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے علماء کرام کو ایک ساتھ جمع بھی کیا، نشتر پارک میں دھماکا ہوا لیکن میرے والد نماز پڑھتے رہے۔

علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ ملک میں بےحیائی برداشت نہیں کریں گے، ٹرانس جینڈر سے متعلق قانون کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناجائز تفریح کے نام پر بےحیائی پھیلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک نے بھی عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔

سربراہ نظام مصطفیٰ پارٹی حاجی حنیف طیب نے کہا کہ آج تک سانحہ نشتر پارک کے شہدا کی یادگار تک تعمیر نہیں کی جاسکی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم اس نظام کو بدلیں گے، ہمیں اپنے اکابرین کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے اپنے خرچے پورے کرنے کے لیے اداروں کو فروخت کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.