بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

5 ارب ڈالرز کی پیشکش پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا، نواز شریف

مسلم لیگ ن  کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں 5 ارب ڈالرز پیش کیے گئے، ہم نے اس پر کہا ایبسلوٹلی ناٹ، پاکستان کی اپنی غیرت ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھ سے آپ کو انتقام لینا تھا آپ لے لیتے، پاکستان سے انتقام لینے کا آپ کو کس نے کہا، آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوئی ہے، میرے دور تک عوام خوش تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس سے قبل نواز شریف نے ایسی گفتگو کبھی نہیں کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ وہ مناظر یاد آرہے ہیں جو پاکستان میں اترتے ہی انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا بڑا شکر ہے، آج مریم میرے ساتھ بیٹھی ہیں، مریم نے وہ ثبوت دیا جیسے بہادر بیٹی اپنے باپ کا ساتھ دے کر دیتی ہے، شہباز شریف اور پارٹی اس بات کی معترف ہے، مجھے مریم پر فخر ہے۔

’’والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی‘‘

نواز شریف نے مزید کہا کہ میں والدہ کے سرہانے بیٹھا تھا، والدہ نے میرے ہاتھوں میں جان دی۔

اسلام آباد مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے سابق…

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ والدہ پنڈی والی جیل آ کر مجھ سے کہتی تھیں تمہارے بغیر واپس نہیں جانا، وہ کہتی تھیں میں بھی اس کے ساتھ رہوں گی، مجھے بھی یہیں رکھ لو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.