بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف گیلانی جیتنے کے باجود چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر نہیں بیٹھے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست دی، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں، یوسف گیلانی جیتنے کے باجود چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر نہیں بیٹھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جب ووٹر کی نیت ظاہر ہوچکی تو ووٹ ہوچکا ہے، سات ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے، یہ سات ووٹ شامل کریں تو یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ فاروق نائیک اورمیں نےسیکریٹری سینیٹ سے مہر لگانے کے بارے میں پوچھا، سیکریٹری سینیٹ نے بتایا کہ نام کے اوپر مہر بھی ٹھیک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا اور عوام کی آنکھوں کے سامنے چوری کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ میں ایک نہیں چار خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔

یوسف رضا گیلانی کے مسترد شدہ ووٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل چل رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مریم نواز اور دیگر پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اس نظام کو بے نقاب کیا اور انہیں ہرایا بھی ہے، ہمیں امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا اور ہائیکورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ثبوت موجود ہے کہ سیکرٹری سینیٹ ہمارے لوگوں بتارہا ہے کہ آپ ڈبے کے اندر مہر لگا سکتے ہیں، میں نے بھی عام انتخابات میں اپنے نام کے اوپر مہر لگائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.