برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کینٹ کے علاقے سے ملنے والی باقیات سارہ ایورڈ کی ہیں۔
لندن سے موصولہ میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ سارہ ایورڈ 3 مارچ کو جنوبی لندن سے لاپتہ ہوگئی تھیں۔ سارہ کی گمشدگی کے الزام میں گرفتار پولیس افسر سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کی معاونت کے الزام میں ایک عورت کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جو اب ضمانت پر ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.