پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے ڈی آئی خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں عمران خان اور ان کے ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کیا ہوئی ہے، اس حوالے سے معلوم کیا جارہا ہے، عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالہ کے لیے روانہ ہوگئے۔
Comments are closed.