بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللّٰہ اغوا

گلگت بلتستان کے وزیر عبید اللّٰہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عبید اللّٰہ سے میری بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات میں علمائے کرام اور عمائدین بھی شامل ہیں۔

فیض اللّٰہ نے کہا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے، میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر عبید اللّٰہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.