بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی باتیں

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر راجر بنی اگلے کرکٹ بورڈ کے صدر بن سکتے ہیں۔ وہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 67 سالہ راجر بنی اس وقت کرناٹکا کرکٹ کے صدر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ کے بعد رمیز راجہ سے الجھنے والے بھارتی صحافی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے منہ تک نہیں لگایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کوبی سی سی آئی کے موجودہ اور سابق عہدیداروں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں بورڈ میں ہونے والی آئندہ تبدیلیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق صدر، نائب صدر اور سیکریٹری سمیت دیگر عہدیداروں کے انتخاب کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کے انتخابات 18 اکتوبر کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.