فیصل آباد کے منٹگمری بازار میں واقع پلازہ میں آگ سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرئع کے مطابق آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو عمارت میں دھویں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم کافی جدوجہد کے بعد پلازہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے متاثر ہونے والی 5 منزلہ عمارت میں نیچے دکانیں اور اوپر فیملی رہائش پذیر تھی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 شخص نے جان بچانے کے لیے بالائی منزل سے چھلانگ لگائی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد بالائی منزل پر رہائش پزیر فیملی کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.