پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا کابینہ اراکین کو بطور گواہ طلبی کا نوٹس ریاست کی توہین ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ اپنے فیصلوں کے لیے کسی ادارے کو جوابدہ ہے تو وہ پارلیمان ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ادارے کا کابینہ اراکین کو طلب کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں اپنے انتقام کے لیے اداروں کا بیڑہ غرق نہ کریں۔
خیال رہے کہ نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر نیب نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔
Comments are closed.