بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت بڑا دل دکھائے، پی ٹی آئی کو دعوت دے، فہمیدہ مرزا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت بڑا دل دکھائے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دعوت دے اور الیکشن کی ممکنہ تاریخ دے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کے تین اراکین ہیں اور جی ڈی اے ہی اصل اپوزیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ مؤقف سنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں، ممکنہ الیکشن کی تاریخ دے کر پارلیمنٹ میں لائیں۔

جی ڈی اے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا موقف ہے الیکشن کی تاریخ دی جائے تو وہ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.