بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھائی لینڈ: بچوں کے دیکھ بھال مرکز میں فائرنگ، 38 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔

بنکاک سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اور لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملہ آور نے کچھ دیر بعد اپنی بیوی اور بچے کو بھی مار کر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق حملہ آور پولیس کا سابق اہلکار تھا، جبکہ حملے کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا۔

پولیس نے مزید کہا کہ حملہ آور پر نشہ کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا اور اسے ایک سال پہلے پولیس کی نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.