
چار دن میں 3 ہزار پوائنٹس کی مندی کے بعد 100 انڈیکس کی ایک تہائی واپسی ہوگئی۔ کاروباری ہفتے میں سرمایہ کاروں کا نقصان 399 ارب روپے رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس آج ایک ہزار 8 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 788 پر بند ہوا ہے۔
انڈیکس میں ہفتہ وار 2 ہزار 49 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ آج سرمایہ کاروں کو 145 ارب روپے نفع ہوا تاہم کاروباری ہفتے میں سرمایہ کاروں کا نقصان 399 ارب روپے رہا۔
آج حصص بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
Comments are closed.