بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی پولیس کا سرعام مسلم نوجوانوں پر تشدد

بھارتی ریاست گجرات کے گاؤں میں پولیس کا سرِعام مسلمان نوجوانوں پر تشدد، پول سے باندھ کر ڈنڈوں سے مارا۔

مسلمان نوجوانوں پر سرِ عام تشدد کے موقع پر وہاں موجود مجمع پولیس کو شہ دیتا رہا اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتا رہا۔

ایف آئی آر کے مطابق  مسلمان نوجوانوں پر ہندوؤں کے ایک ایونٹ میں پتھراؤ کرنے کا الزام ہے۔

پولیس ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں نے مسجد کے پاس ایونٹ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی صحافیوں نے مسلمان نوجوانوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

ایک صحافی نے تشدد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم مودی کی آبائی ریاست، جہاں پولیس سرِعام مسلمانوں کو مار رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.