بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان جونیئر لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں، شعیب ملک

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرکے مجھے اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ  نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کر کے مجھے اپنی فٹنس کا اندازہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں انڈر 19 کرکٹرز کے ساتھ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کروں گا اور نیٹ پریکٹس کرکے میں اپنا بھی شوق پورا کروں گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے لیے بہت پرجوش ہوں، انڈر 19 کی سطح پر نوجوانوں کو سکھانے کا بہت موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کی سطح سے بولرز کو انٹرنیشنل لیول پر لا سکتے ہیں، بیٹرز، اسپنرز اور وکٹ کیپرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کم از کم 2 سیزن کھیلنے ہیں۔

شعیب ملک نے یہ بھی کہا کہ پی جے ایل کا ایکسپوژر ڈومیسٹک کی سطح پر کام آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.