بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: مسلمان نوجوانوں کو پول سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد

بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں مسلمان نوجوانوں کو پول سے باندھ کر پولیس کی جانب سے ان پر ڈنڈوں سے تشدد کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجمع میں شامل لوگ  پولیس تشدد کو سراہتے ہوئے نعرے لگاتے رہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلمان نوجوانوں پر ہندوؤں کے ایک ایونٹ میں پتھراؤ کا الزام تھا۔

بنگلور بھارت میں مسلمان نوجوانوں کے لئے زمین تنگ…

 بھارتی میڈیا نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق مسلم کمیونٹی نے مسجد کے پاس ایونٹ کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

بھارتی صحافیوں نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی آبائی ریاست ہے۔

بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ مودی کی آبائی ریاست گجرات کی پولیس پتھراؤ کے الزام پر مسلمانوں کو سرعام مار رہی ہے، لوگ پولیس ایکشن کو سراہتے ہوئے نعرے لگا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.