بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کی قدر آج مزید کم ہو گئی

امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 74 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں ڈالر 15 روپے 75 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا امریکی ڈالر کے زوال اور پاکستانی روپے کے عروج کا سفر اس ہفتے بھی جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41473 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.