ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم نے اپنے پوتے پوتیوں کے لیے شاہی خطاب ختم کرنے کے فیصلے پر معذرت کرلی۔
ملکہ مارگریٹ دوم نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ خاندان کے افراد شاہی پابندیوں کے بغیر زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے فیصلے پر افسوس ہے لیکن انہوں نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کے افراد کی آسانی کے لیے کیا تاکہ وہ اپنی زندگیاں شاہی پابندیوں کے بغیر نارمل انداز میں گزار سکیں۔
ملکہ مارگریٹ دوم نے کہا کہ شاہی خطاب کے حامل افراد بہت سی ذمہ داریوں اور فرائض کے پابند ہوتے ہیں۔
82 سالہ ملکہ مارگریٹ نے جمعرات کو اپنے چھوٹے بیٹے کے چار بچوں کا شاہی خطاب ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ملکہ کے یہ پوتے پوتیاں اگلے سال سے شہزادے اور شہزادی کا لقب استعمال نہیں کرسکیں گے۔
Comments are closed.