بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت دن، انڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا جہاں انڈیکس میں 130 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 

کاروباری دن کے دوران پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 138 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 350 پر بند ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 784 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.