مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کے خوف سے عوام میں جا کر اپنی شکل نہیں دکھا سکتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ جو شخص ضمانت پر رہا تھا اسے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا گیا ہے۔
مشیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف سے مشاورت کو اب تسلیم کرلیا گیا ہے، شہباز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کردیا، ٹیکنیکل بنیادوں پر قوانین میں تبدیلی کر کے ریلیف لیا جارہا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کل تک کہتے تھے پلیٹ میں رکھ کر پاسپورٹ دیں گے تو نہیں لوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جس ڈھٹائی سے ٹی وی پر بیٹھ کر وزیراعظم نے جھوٹ بولے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، بجلی کے بلوں میں کمی پر جھوٹ بول رہے ہیں۔
Comments are closed.