سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر متحدہ اپوزیشن سمیت مظفر آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
وزیر قانون فہیم ربانی کے راجا فاروق حیدر پر موبائل پھینک کر مارنے کے معاملے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے قانونی قدم اٹھا لیا ہے۔
انہوں نے متحدہ اپوزیشن سمیت تھانے پہنچ کر تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی اور وزیر قانون فہیم ربانی کے خلاف اقدام قتل کی درخواست جمع کرائی۔
راجا فاروق حیدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فہیم ربانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور علی امین گنڈا پور کی ایما پر مجھ پر حملہ کیا اور زخمی بھی کیا۔
درخواست میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مجھ پر موبائل مارنے کے بعد حملہ کیا گیا۔
Comments are closed.