ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نئی تصاویر شاہی مبصر نے ایک اہم سوال اُٹھا دیا ہے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نئی تصاویر جاری ہوتے ہی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
برطانیہ میں بادشاہت کے حامی شاہی مبصر رچرڈ ایڈن نے جوڑے کی تصاویر کے اجراء کے وقت پر سوال اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بکنگھم پیلس کی جانب سے کنگ چارلس، کیملا کوئین کنسورٹ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی تصویر جاری کرنے کے فوراً بعد میگھن اور ہیری کی یہ نئی تصاویر اس وقت جاری کی گئیں۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ کنگ چارلس، کیملا کوئین کنسورٹ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی تصویر صحافی اور مصنف امید سکوبی نے ملکہ کی آخری رسومات سے ایک رات قبل شاہی خاندان کی طرف سےسربراہان مملکت کو دیے گئے استقبالیےکے دوران لی تھیں۔
دوسری جانب ہیری اور میگھن کی جو نئی تصاویر ان کے ایک دوست میسن ہیریمین نے جاری کی ہیں، وہ اس وقت لی گئی تھیں جب مانچسٹر میں ون ینگ ورلڈ سمٹ میں ہیری اور میگھن اسٹیج پر نمودار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ سمٹ ملکہ برطانیہ کی موت سے 3 دن پہلے منعقد کیا گیا تھا۔
اس لیے شاہی مبصررچرڈ ایڈن کا خیال ہے کہ ہیری اور میگھن کی تصاویر کو ایسے وقت پر اس لیے جاری کیا گیا تاکہ بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ تصویر سے میڈیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔
Comments are closed.