بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرینی فوج نے روس کے دفاعی پوزیشنز کو توڑ دیا

یوکرینی فوج نے روس میں ضم شدہ علاقوں میں پیش قدمی کی ہے اور خرسون میں یوکرینی فوج نے روس کے دفاعی پوزیشنز کو توڑ دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے مشرقی علاقوں میں بھی پیش قدمی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے فوجی پیش قدمی کی تصدیق نہیں کی۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے خرسون میں دفاعی پوزیشن ٹوٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرینی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس نئےضم شدہ علاقوں سمیت اپنی سرزمین کی سالمیت کا دفاع جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس نے یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا کے شہریوں کو روسی شہریت دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.