بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک دن میں دو عدالتی فیصلوں پر عمران خان کی مختلف رائے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک دن میں دو عدالتی فیصلوں پر  مختلف رائے دی۔

عمران خان نے توہین عدالت کیس میں معافی ملنے کا خیر مقدم کیا جبکہ مریم نواز کو پاسپورٹ دینے کے عدالتی فیصلے پر تنقید کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس ملک میں رُول آف لاء نہیں۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جیسے سیاست دان اچھے یا برے ہوتے ہیں، ویسے ہی کہیں عدالتوں کے فیصلے اچھے ہوتے ہیں، کہیں نہیں ہوتے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کو پاسپورٹ ملنے سے واضح ہوگیا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی ہے ہی نہیں۔

اپنے خلاف مقدمات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ "اب ان پر یہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھاتے ہیں۔”

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.