بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سمندری طوفان سے امریکا میں ہلاکتیں 85 ہو گئیں

سمندری طوفان آئی این کے باعث امریکا بھر میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست فلوریڈا میں 81 اور نارتھ کیرولائنا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

فلوریڈا میں اب بھی 7 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے، طوفان کے باعث ورجینیا میں بارشوں سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان آئی این بدھ کو فلوریڈا اور جمعے کو ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.