بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذہنی مریض ملک کو مزید سیکیورٹی رسک بنا رہے ہیں، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ذہنی مریض ملک کو مزید سیکیورٹی رسک بناتے جارہے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاسی جوکر مل کر یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اہل ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی گفتگو پر کوئی اخلاقیات اور تمیز کا درس کیوں  نہیں دیا جارہا؟ مریم نواز اور ساتھ بیٹھے جوکروں کو اس وقت علاج کی ضرورت ہے۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ذہنی مریض اس ملک کے لیے مزید سیکیورٹی رسک بنتے جارہے ہیں، عمران خان اکیلا ہی ان چوروں پر بھاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.