بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بار آڈیو سنیں گے تو آپ کو پتا چلے گا ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلا گیا، میں اس شخص کو اپنے گھر کے باہر والے دروازے سے بھی اندر نہ آنے دوں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے عوام کو کل ریلیف ملا ہے، مسلم لیگ ن کی جتنی بھی آڈیوز آجائیں کبھی ملک کے خلاف کوئی بات سننے کو نہیں ملے گی،  پاکستان کی سلامتی پر مسلم لیگ ن کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  اس کے جھوٹ گنوانے پر آؤں تو صبح ہو جائے گی اس کے جھوٹ ختم نہیں ہوں گے، جب اس کو پتا چلا اس کے اپنے ممبران خلاف ہوگئے ہیں تو ساز ش سازش شروع کر دیا، مجھے پہلے دن سے پتا تھا یہ جھوٹ بول رہا ہے، اس صدی کا سب بڑا جھوٹا عمران خان ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ  فتنہ عمران خان ہے، یہ صرف سازش نہیں ہوئی یہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے، اس نے کہا ٹرانسکرپٹ کا لوگوں کو کیا پتا، سازش بنا دو، آپ نے پاکستان کے حساس دستاویز کے ساتھ جعل سازی کی، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، جاتے جاتے پانی کی 2 ہزار بوتلوں کے ساتھ سائفر بھی لے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قوم کے سامنے کھڑے ہوکر جھوٹ بولا، اپنے حکومت جانے پر آپ نے بہانہ گاڑھنا تھا، آپ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بتایا کوئی ملک پاکستان کو خط لکھنے کو تیار نہیں، وزیراعظم نے مجھے بتایا دوسرے ممالک پاکستان سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ نےجھوٹی سازش کی آڑ میں لوگوں کو بتایا پاکستان ایک غلام ملک ہے، سازش کبھی تھی ہی نہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر عمران خان کہتے ہیں اس پر کھیلنا ہے، یہ ہے عمران خان کی 25 سال کی جدوجہد۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.