بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روہنگیا قتلِ عام سے قبل نفرت کو بڑھانے کا ذمہ دار فیس بک ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیس بُک کو روہنگیا قتلِ عام سے قبل نفرت کو بڑھانے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ 

اس حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ فیس بُک کے ایلگوریتھم نے 2012 سے ہی روہنگیا کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا۔ تنبیہ کے باوجود فیس بُک نے روہنگیا کےخلاف مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے نہیں ہٹایا۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ فیس بُک پر پھیلنے والی نفرت کا نتیجہ 2017 کے قتلِ عام کی شکل میں نکلا۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق فیس بُک کے خطرناک ایلگوریتھم اور منافع کی لالچ نے روہنگیا کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہوا دی۔

فیس بُک کی کمپنی میٹا نےایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.