ڈاکٹر ضیاالدین کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا۔
اس نوٹفیکشن کے اجراء میں 14 روز لگے اس دوران جامعہ اردو بغیر وائس چانسلر کے چلتی رہی۔
ڈاکٹر ضیاالدین کو قائم مقام وی سی، مقر کرنے کی منظوری صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت سینٹ اجلاس میں دی گئی تھی جو 15 ستمبر کو ہوا تھا-
یاد رہے کہ مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اظہر عطاء کینیڈا سے پاکستان آنے کو تیار نہیں تھے اور آن لائن جامعہ اردو چلانا چاہتے تھے جس پر وزارت تعلیم نے اعتراض کیا تو وہ مستفی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.