کراچی میں قومی اسمبلی کے رکن عبدالشکور شاد کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چوری کر لیے گئے۔
عبدالشکور شاد نے بتایا ہے کہ لیاری میں واقع گھر کے باہر 2 سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے۔
انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
عبدالشکور شاد نے کہا ہے کہ جان کو لاحق سیکورٹی خدشات سے پہلے بھی پولیس کو آگاہ کرچکا ہوں۔
عبدالشکور شاد نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے چوری ہونا باعث تشویش ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.